وزیر اعظم نواز شریف کی ایف سی کی گاڑی پر حملے کی مذمت

ایف سی جوانوں پر حملہ دہشت گردوں‌کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آج صبح ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا ز شریف نے ایف سی کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں ہر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی جوانوں اورافسران نے ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کیں اور ملک کو دہشتگردوںسے پاک کرنے کے لیے اہلکاروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے حملے میں شہید تین ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ یاد رہے کہ آج صبح نامعلوم افراد نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ۔