دبئی: دیرہ پورٹ کے قریب کشتی میں آگ بھڑ ک اُ ٹھی

بدھ 25 مئی 2016 13:35

دبئی: دیرہ پورٹ کے قریب کشتی میں آگ بھڑ ک اُ ٹھی

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء): دبئی دیرہ پور ٹ کے قریب ایک چھوٹی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

لیکن سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر اس کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان نے کہا انہوں نے کشتی پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے، اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ کشتی کو معمولی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔