مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر رانا احمد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بچگانہ طرز سیاست قومی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 13:30

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر رانا احمد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بچگانہ طرز سیاست قومی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اپوزیشن جماعتیں بیرون ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے روشن پاکستان کا راستہ روکنے کے لئے نت نئے ڈرامے کر رہے ہیں، مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کا ایجنڈا لیے آگے بڑھ رہی ہے، نواز شریف آنے والی نسلوں کو خوشحال، خوددار، اور خود مختار پاکستان دینے کی پالیسی پر بھر پور انداز میں سرگرم ہیں، جو اپوزیشن جماعتوں کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں، میاں نواز شریف کی حکومت کی اعلیٰ معاشی اور دفاعی پالیسیوں کے باعث پاکستان پورے قد سے عالمی دنیا کے برابر کھڑا ہے، آج پاکستان تیزی سے بدل رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی لیڈر شپ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کہ انہیں جب بھی اقتدار ملا انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی کو داؤ پر لگا دیا، غریب کو ایک وقت کی روٹی سے تنگ کر کے خوب عیاشیاں کی، آج قوم خوشحالی کے سفر میں میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی روشن اور خودار پاکستان کی پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے جتنا زور لگائیں گی، حکومت غریبوں کے لئے اس سے زیادہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :