ٹوبہ ٹیک سنگھ،اسسٹنٹ کمشنرمحمدشفیق کا 4مختلف ہوٹلوں پرچھاپہ ،33 ہزار جرمانہ

بدھ 25 مئی 2016 13:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنرمحمدشفیق کا 4مختلف ہوٹلوں پرچھاپہ ۔صفائی کے ناقص انتظامات اوراشیاء خوردونوش کوحفظان صحت کے اصولوں کے برعکس سٹورکرنے پر33ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا۔

(جاری ہے)

اے سی سٹی نے یٰسین ہوٹل ،اعوان ہوٹل،دی پیراڈائزہوٹل اورکے سی ہوٹل پراچانک چھاپہ مارا اورکچن کامعائنہ کیا۔اس دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اورباسی اشیاء خوردونوش کوایک ہی ڈیپ فریزرمیں سٹورکیاگیاتھاجس پرکارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرنے موقع پرہی مذکورہ ہوٹلوں کومجموعی طورپرجرمانہ عائدکرتے ہوئے وارننگ دی کی صفائی کے انتظامات کوبہترکیاجائے بصورت دیگرہوٹل سیل کردئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :