نیوجرسی میں429.5ملین ڈالرکی جیک پاٹ لاٹری جیتنے والا خاندان منظرعام پر آگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 13:25

نیوجرسی میں429.5ملین ڈالرکی جیک پاٹ لاٹری جیتنے والا خاندان منظرعام ..

جرسی سٹی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء)امریکہ کی تاریخ کے چند بڑے لاٹری جیک پاٹ کی حقدار فیملی منظر عام پر آگئی ہے ایک خاتون اور انکے سات بچوں نے پریس کانفرنس کے دوران مشترکہ طور پر 429.5ملین ڈالر کی ملکیت کا کلیم کردیا ہے.

(جاری ہے)

ٹرنٹن نیو جرسی کی ساتھ فیملی نے خطیر رقم جیتی ہے والدہ نے 7 مئی کو ٹرنٹن کے ایک سیون الیون سٹور سے انعامی لاٹری ٹکٹ خریدا تھا گھر کے ایک فرد نے انعامی نمبرز کے بارے میں دیکھا تھا- دولتمند بننے والی فیملی کے کسی فرد نے بھی ملازمت ترک کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تا ہم ویلیری نے بتایا کہ انکی فیملی سیر سپاٹے سے واپسی کے بعد وہ فیصلہ کریں گے کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کرنا ہے-ٹیکسز اور دیگر کٹوتیوں کے بعد اسمتھ فیملی کو 284 ملین ڈالرز ملیں گے انہوں نے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ وہ سب خطیر رقم لگژری گاڑیوں اور قیمتی ملبوسات اور دیگر شو بازیوں پر خرچ نہیں کریں گے بلکہ رقم کا بامقصد استعمال کیا جائے گا فیملی اور کمیونٹی کی دیکھ بھال پر پیسے خرچ کیے جائیں گے-مس آرتھر 37 سال تک ایک مقامی جیل میں ملازمت کے بعد گزشتہ سال ریٹائر ہوئی تھیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خدا کی عطا کردہ مہربانی ہے اس لیے کہ ہم نے اپنی فیملی اور کمیونٹی کی بھلائی کا خواب دیکھاتھا جسے خدا نے پورا کیا-آرتھر گھرانے کی ایک اور خاتون نے جو تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں کہا ہے کہ وہ اپنا حصہ نادار اور مستحق خواتین کی فلاح و بہبو±د پر خرچ کریں گی-