نیویارک میں تنخواہیں ادانہ کرنے والے آجروں کے خلاف ریاستی حکومت کا کریک ڈاﺅن‘10ملین ڈالرزکی رقم ملازمین کو دلوائی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 13:25

نیویارک میں تنخواہیں ادانہ کرنے والے آجروں کے خلاف ریاستی حکومت کا ..

نیویارک (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء)امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومونے اعلان کیا ہے کہ ہزاروں ملازمین کو ان کے آجروںسے تنخواہوں کی مد میں ڈوبے ہوئے 10 ملین ڈالر سے زائد کی رقم واپس دلوائی گئی ہے۔ گورنر کومو کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں اس قدر خطیر رقم ان لوگوں کو واپس دلوائی گئی ہے۔

جنہیں محنت کے باوجود ان کے آجروںنے حق سے محروم رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ اسی عرصے میں 9 ملین ڈالرز کی واجب الادا اجرت لوگوں کو واپس دلوائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

2015ءمیں مجموعی طور پر 31 ملین ڈالر کی چوری شدہ اجرتیں واپس لی گئی تھیں۔ اجرتوں کی واپسی کا عمل گورنر کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے اپنی صنعتوں اور کاروباری افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کر رکھا ہے جو لوگوں کی اجرتیں اور معاوضے ہڑپ کر جاتے ہیں۔ گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ محنتی ملازمین سے دھوکہ دہی کرنے والے آجروںکے لئے ہماری انتظامیہ عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں ڈالر کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری انتظامیہ استحصال کرنے والوں کے خلاف سختی سے عمل پیرا ہے۔