ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کو خوبصورت بنانے پر چند ادارے مخالفت کر رہے ہیں ،چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ

بدھ 25 مئی 2016 13:21

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر بھر کی خوبصورتی، تعمیر اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں مگر مگر ٹی ایم اے اور ریلوے حکام مبینہ طور پر سیاسی شخصیات کے کہنے پر رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ٹیکو پارک اور سپورٹس سٹیڈیم کی خوبصورتی کے لیے اپنی ذاتی گرہ سے پیسے خرچ کر کے پودے لگا رہا ہوں اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی سر انجام دے رہا ہوں۔

یہ باتیں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن اور معروف قانون دان چوہدری محمد اعجاز ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں فرخ اقبال ایڈووکیٹ، تحصیل بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدر رائے نیاز احمد ایڈووکیٹ، تحصیل بار گوجرہ کے جنرل سیکرٹری بشارت گورایہ ایڈووکیٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کے صدر جبار جٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اعجاز ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز ریلوے حکام نے مبینہ طور پر حلقہ کی سیاسی شخصیات کے ایما پر پٹڑیوں کو اٹھوا کر غائب کر دیا۔پارک اور دیگر تفریحی مقامات شہریوں کے لیے بنائے گئے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ ان کی خود تو دیکھ بھال نہیں کر سکتی اور ہمیں بھی ان کی دیکھ بھال کرنے اور تزین اور آرائش کرنے سے روک رہی ہے۔چوہدری محمد اعجاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ریلوے حکام نے ٹیکو پارک میں جھیل پر مصنوعی پل کی تعمیر کے لیے ناکارہ پٹڑیاں واپس نہ کیں تو وکلا ہڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :