کراچی، پولیس کی کارروائیاں، ایک گینگ وار کارندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
بدھ 25 مئی 2016 13:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) کراچی کے اندر پولیس مقابلوں اور سرچ آپریشن میں گینگ وار کے کارندے سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ کی نمائش پر 3 سکیورٹی گارڈ بھی پکڑے گئے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایف سی ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم پکڑے گئے۔
گرفتار ملزموں سے اسلحہ، گولیاں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔(جاری ہے)
لیاری کے علاقوں فوٹولین، چھٹ پٹ لین اور گل محمد لین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران گینگ وار کے کارندے کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزم شہزاد عرف بابل کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔ بزرٹا لائن میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ ضلع ساوٴتھ میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا گیا۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش پر 3 سکیورٹی گارڈ پکڑے گئے جبکہ 39 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا اور 5 گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ضبط کی گئیں۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.