پاکستانی ڈائریکٹر نے پائریسی (Piracy)کو مات دینے کے لیے اپنی فلم یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 13:16

پاکستانی ڈائریکٹر نے پائریسی (Piracy)کو مات دینے کے لیے اپنی فلم یوٹیوب ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : پاکستانی ڈائریکٹر نے پائریسی (Piracy) کو مات دینے کے لئے اپنی فیچر فلم یوٹیوب کے چینل پر اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) پرنٹ میں اپ لوڈ کر دی۔ پاکستانی ڈائریکٹر عدنان سرور نے اے آر وائی پر اپنی فیچر فلم ”شاہ“ پر عوام کی جانب سے غیر معمولی رد عمل موصول ہونے پر انٹرٹینمنٹ کی متلاشی پاکستانی عوام اور پائریسی کو مات دینے کے لیے اپنی فیچر فلم کو یوٹیوب چینل پر ایچ ڈی پرنٹ میں اپ لوڈ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے اس اقدام سے متعلق بات کرتے ہوئے عدنان نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہے بہت سے لوگ اس فلم کو غیر معیاری ریزولیوشن پر ریکارڈ کریں گے جس کے پیش نظر ہم نے اس فلم کو خود ہی اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق یوٹیوب چینل پر عوام کے لیے بالکل مفت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فلم کی معیاری و ایچ ڈی ریزلیوشن اور آواز کی کوالٹی فلم بینوں کو یوٹیوب چینل کی جانب متوجہ کرنے کے لیے کافی ہوں گی۔ مذکورہ فلم ”شاہ“ یوٹیوب پر انگریزی اور اُردو ذیلی عنوان (سب ٹائٹل) کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری اگرچہ کمرشل اعتبار سے زیادہ کامیاب نہیں ہے لیکن عدنان کی جانب سے اپنی فلم ہر فلم بین تک پہنچانے کی اس کوشش سے لم ”شاہ“ لوگوں پر دیر پا اثر چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :