کراچی، شہریوں کا پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، روڈ بلاک کر دی

بدھ 25 مئی 2016 13:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد مکا چوک پر پانی و بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دی۔اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دینے لگا۔

(جاری ہے)

پانی اور بجلی کی بندش کے ستائے شہریوں نے مکا چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ بلاک کردی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں کی ادائیگی کی باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث معمو لات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :