پشاور رنگ روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے3 سکیورٹی اہلکار شہید، تین شدید زخمی

بدھ 25 مئی 2016 13:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) دہشت گردوں کی فائرنگ سے3اہلکار شہید اور3شدید زخمی ہو گئے ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ،ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران رنگ روڈ پر قاضی گلی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ دو اہلکاروں نے راستے میں جام شہادت نوش کیا جبکہ تیسرا اہلکار ہسپتال پہنچ کر دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :