انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا اورجنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا ہے کہ تاجر کازکیلئے انجمن تاجرا ن سٹی کی جد و جہد میں شریک ہر تاجر خواہ اسکا کاروبار چھوٹا ہے یا بڑا ہمارا قابل احترام ساتھی ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 13:08

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا اورجنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا ہے کہ تاجر کازکیلئے انجمن تاجرا ن سٹی کی جد و جہد میں شریک ہر تاجر خواہ اسکا کاروبار چھوٹا ہے یا بڑا ہمارا قابل احترام ساتھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انجمن تا جران بھوانہ بازارشیخ بلال الہی کی ساتھیوں سمیت انجمن تاجرا ن سٹی میں پھر سے شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر تاجر رہنمامرزاطالب صدیق بیگ ،مرزا شفیق ،رانا سکندر اعظم خاں ،حافظ طاہر جمیل میاں،شیخ سعید،مرزااشرف مغل ، مرزا مظہر صدیق بیگ ،میاں اشرف مٹھو، راؤ ہاشم،چوہدری اعجاز،حاجی شمشاد ،حاجی سلیمان، مظفر یوسف کھوکھر،عبدالوحیدببرتاجر رہنماؤں ، ظہیررامے،ایس ایم ایوب، حاجی ندیم وہرہ، شوکت اللہ ،نجیب اللہ خان ،ملک ارشد سیالوی ،چوہدری خادم حسین مان ، ملک عمران مجید،حاجی رمضان شیدا،زاہد حسین ، راؤ ہاشم ، چوہدری محمداکرم ،لالہ معین شیخ،ایاز ترین خان ،صاحبزادہ عبدالقیوم انور، عامر حمید سینڈی،مختار احمد ناز،ملک آصف مسعود ،چوہدری سلطاناور دیگر رہنما موجود تھے سب نے صدر انجمن تا جران بھوانہ بازارشیخ بلال الہی کی ساتھیوں سمیت انجمن تاجرا ن سٹی میں واپسی کا خیر مقدم کیاخواجہ شاہد رزاق سکا کہا کہ اسو قت ملک اپنی تاریخ کے انتہائی سنگین بحران سے گزر رہاہے اور اسے اند رونی و بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر ٹیکسوں کی بارش کو ہی اپنی کامیابی سمجھتی ہے اور وزر خزانہ محترم اسحق ڈار نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر ر ہے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسکا فوری نوٹس نہ لیا تو یہ مہنگائی، بے روز گاری ،بجلی گیس اور یوٹیلٹی بلوں کے بوجھ میں دبی ہوئی قوم کے اس حکومت کی ناقابل برداشت زیادتی ہوگی ا نہوں نے کہا کہ حکومت کو نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو صنعت وتجارت میں ترقی اور عام آدمی کو ٹیکسوں میں رعائت دے کر ملک کی معیشی ترقی کی رفتار تیز کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام پر کوئی بے جا ٹیکس لگانے کی کوشش کی توتاجر برادری اس کے خلاف سخت مزاحمت کریگی اور تاجروں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے صدر انجمن تا جران بھوانہ بازارشیخ بلال الہی نے کہا کہ صدر خواجہ شاہد رزاق سکا اورجنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ کی قیادت میں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے تاجروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو تاجر کاز کے ساتھ ساتھ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بے سہارا، غرباء اور مستحقین کی عملی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پورے شہر کی تاجر برادری انجمن تاجرا ن سٹی کی قیادت خواجہ شاہد رزاق سکا، الحاج محمد نواز وہرہ اور چوہدری محمود عالم جٹ کی قیادت پر یقین رکھتی ہے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی غیرسیاسی تنظیم ہے اسلئے وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنے گی انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹیکس کے دائرہ میں اضافہ ،محصولات میں بڑھوتری معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم اور ٹیکسوں کی شرح کم کرے تاکہ قابل برداشت ٹیکس نظام کے نفاذ سے بلیک اکانومی کا حجم کم کیا جاسکے رانا سکندر اعظم خاں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس عام آدمی اور کاروباری افراد کے لئے بڑا بوجھ ہے یہ ٹیکس ٹیلیفون بل،بجلی کے بل ، گیس کے بل اور بینکوں سے رقوم کے لین دین کے علاوہ گھریلو اشیاء کی خریداری اور دیگر سروسز پر کاٹ لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو قدم قدم پر ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں کی شرح کم اور ٹیکس وصولی کے طریق کار کو آسان بنا کر اس رجحان کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :