دبئی:تین غیر ملکی خواتین جسم فروشی اور200,000درہم چوری کے الزام میں گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 13:01

دبئی:تین غیر ملکی خواتین جسم فروشی اور200,000درہم چوری کے الزام میں گرفتار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت میں یو گینڈا سے تعلق رکھنے والی تین بے روزگار خواتین کے مقدمے کی سماعت ہو ئی ،جن پر الزام ہے کہ وہ ناجائز طور پر جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ایک گاہک کے بیگ سے تقریباََ200,000درہم چوری بھی کیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 29فروری کو ایک شخص نے پولیس کا اطلاع دی کہ اس تین خواتین نے لوٹ لیا ہے اور اسکے پاس سے 200,000درہم چرا کر لے گئی ہیں۔

ا س نے پولیس کو بتایا کہ وہ ناجائز کا م کے سلسلے میں ان خواتین کے فلیٹ پر گیا تھا ، اور اس کے ساتھ ایک بیگ بھی تھا جس میں تقریباََ998,339درہم موجود تھے ، لیکن اس بیگ کو خواتین میں سے ایک نے چرا لیا۔ اس نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے میں ان کو پکڑتا وہ تینوں خواتین بیگ لے کر بھاگ گئیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے تینوں خواتین کو ایک گھر سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ پکڑے جانے کے بعد جب ان کے موبائل کی تلاشی لی گئی توموبائل میں ایک ویڈیو ملی جس میں چوری کے بعد تمام ملزم خواتین چوری کا جشن منا رہی تھیں۔ مگر تینوں خواتین نے عدالت میں 200,000درہم چوری کرنے کی تردید کر دی، البتہ جسم فروشی کے دھندے کا ذکر کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ کام شروع کر دیاتھا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ19جون تک ملتوی کر دیا۔