دودھ اور گوشت کی قومی پیداوار میں تین گنا سے زائد کا اضافہ ممکن

بدھ 25 مئی 2016 12:59

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) دودھ اور گوشت کی قومی پیداوار میں تین گنا سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، قومی معیشت کی ترقی کیلئے گھریلو صنعت کا فروغ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آرگنائزیشن آف سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز( اے پی او ایس ٹی سی آئی) کے ریجنل صدرمحمود حمید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں لائیو سٹاک اورڈیری کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اگر حکومت گھریلو صنعت کی سرپرستی کرے تو ملک کی دودھ اورگوشت کی پیداوار میں باسآنی دوگنا اور تین گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیری کی صنعت کی ترقی کیلئے فارمرز حکومت کے ساتھ معاونت کیلئے تیار ہیں تاہم اس حوالے سے ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔