31مارچ2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے نان پرفارمنگ قرضوں کی شرح میں11فیصد کا اضافہ

بدھ 25 مئی 2016 12:59

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) 31مارچ2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے نان پرفارمنگ قرضوں کی شرح میں11فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر بینکوں اور ترقیاتی اداروں کے نان پرفارمنگ قرضوں کا حجم 105.47 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 31دسمبر2015ء تک نان پرفارمنگ قرضوں کا حجم 94.66 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران نان پرفارمنگ قرضوں کے حجم میں 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔