دبئی: رمضان المبارک میں کا ر وں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

بدھ 25 مئی 2016 12:35

دبئی: رمضان المبارک میں کا ر وں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : اگر کاروں کے کسی شوقین سے پوچھیں کہ متحدہ عرب امارات میں کار کب خریدنی چاہیئے تو اسکا جواب رمضان ا لمبارک یا گرمی کے سیزن میں ہو گا ۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک یا گرمی کے سیزن میں کار خریداری کے لیئے بہترین اوقات ہیں ۔ کیونکہ ان مہینوں میں کا رڈیلر کاروں پر اور دوسری گاڑیوں پر با انتہا رعائت دیتے ہیں۔

اس دفعہ رمضان المبارک سے پہلے ہی کا رڈیلروں نے اپنے شورومز پر کھڑی کاروں کے پرانی قیمتوں کے ٹیگ اتار کر نئے لگانے شروع کر دیئے ہیں ، اور وہ بھی کم قیمتوں کے ۔ ایک اندازے کے مطابق رمضان المبارک اور گرمی کے سیزن میں بیچی جانے والی کاروں پر کر ڈیلر سارے سال کے مقابلے میں پچاس فیصد ریوینو حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ہم بتاتے ہیں اس دفعہ کسی کا رپر کتنی رعائت دی گئی ہے۔


1.ہنڈا(Honda)
الفوٹیم ہنڈا نے اس سال کاروں پر پانچ ملین درہم رعائت دی ہے ۔ کاروں کی قمیتں کچھ اسطر ح ہیں۔ ہنڈاسٹی(honda city) کی قیمت 49,900درہم کر دی گئی جو کہ پہلے 53,900تھی، ہنڈا سِوک ( Honda civic) کی نئی قیمت 69,900ہو گئی ہے، ہنڈا اکارڈ 79,900میں دستیاب ہے جبکہ CR.Vکی قیمت 99,900 کر دی گئی ہے۔
2.ٹیوٹا(Toyota)
ٹیوٹا کی کار وں پر صفر فیصد ڈاؤن پیمنٹ ، دو سال کے لیئے صفر فیصد مارک اَپ ،پہلے تین ماہ کے لیئے کوئی قسط ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ، جس کے مطابق toyota Yarisکی قیمت 349درہم ماہانہ اقساط سے شروع ہوتی ہیں۔۔اسکے علاوہ Toyota Camry کی ماہانہ قسط 931درہم سے شروع ہوتی ہے۔جبکہ RAV4کی ماہانہ قسط 12,38درہم ماہانہ ہے۔

اور 449درہم ماہا نہ تک اسکے دوسرے ماڈل کے لیئے قیمت رکھی گئی ہے۔ٹیوٹا کیمری کی ماہانہ قسط 931درہم سے شروع ہو کر RAV-4 ماڈل تک 1238درہم ماہانہ رکھی گئی ہے۔


3۔ شیورلیٹ
رمضان المبارک میں اگر آپ شیورلیٹ (Tahoe) کار خریدیں گے توکمپنی کی طرف سے اس کی قیمت میں 25,000درہم کمی کی گئی ہے۔ اگر شیورلیٹ (Impala) خریدنا چاہتے ہیں تو کمپنی نے اس پر 15,000درہم تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ شیورلیٹ (Malibus and Cruze) خریدنے پر آپ کو 10,000درہم تک کی بچت ہو گی۔
4۔ جیپ (Jeep)
ویسٹرن موٹرز نے صفر فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر جیپ کی آفر کی ہے ، اسکے علاوہ پانچ سال یا 100,00کلومیٹر کی وارنٹی، پانچ سال یا 100,00کلومیٹر کی سروس، پانچ سال کی روڈ سایئڈ مدد، اور فری رجسڑیشن کی سہولت دینے کا اعلا ن کیا ہے۔

اس دفعہ کمپنی نے مختلف ماڈل پر رعائت کچھ اسطرح دی ہے۔ Renegadماڈل 69,900میں،Campassماڈل79,900،Cherokeeماڈل89,900،Wranglerماڈل 99,900اور Grand Cherokee ماڈل 139,900میں دستیاب ہیں۔
5۔انفینٹی(Infiniti)
AWرستمانی دس فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ کیش ڈِپوزٹ کی سہولت کے ساتھ، اسکے علاوہ ایک سال کی انشورنس،دو سال کی سروس فری جبکہ پانچ سال کی وارنٹی کے ساتھ Infiniti کا ر حاصل کر سکتے ہیں۔


6۔ مٹسو بیشی(Mitsubishi)
الحبطور موٹرز نےMitsubishi کا رکے لیئے سفر فیصد ڈاؤن پیمنٹ پانچ سال کی یا 100,000کلومیٹر کی وارنٹی ، 30,000کلومیٹر تک کی سروس ، اسکے علاوہ پجیرو (Pajero) کی قیمت 89,900درہم سے شروع ہوتی ہے،لانسر (Lancer) 39,900درہم, میراج (Mirage) 37,900، آوٹ لینڈر(Outlander) 74,000جبکہ Montero Sportماڈل 84,900سے شروع ہو تاہے۔
7۔والکس ویگن(Volks wagen)
النبودہ آٹو موبائل نے پانچ سال کے لیئے صفر فیصد مارک اَپ کے ساتھ ماہانہ قسط 994درہم نوے دن کے اندر پیمنٹ جمع کروانے کی آسانی کے ساتھ اور ایک سال کی فری انشورنس دی ہے۔

اسکے علاوہ پانچ سال کی وارنٹی، تین سال یا 45,000کلو میٹر سروس فری، اور اتنے ہی عرصے کے لیئے روڈ سائیڈ مدد بھی ملے گی۔
8۔لیکسس(Lexus)
لیکسس(Lexus) نے رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے گاہکوں کورعائت دی شروع کر دی ہے۔ آپ کے پاس اگر ڈاون پمینٹ کا بند وبست نہیں ہے تو کائی بات نہیں لیکسس(Lexus) کار ڈیلر اسکا بندو بست خود کر دیگا۔

متعلقہ عنوان :