انسداد منشیات کی عدالت نے چرس برآمدگی کیس میں دو مجرموں کو سزا سنا دی

بدھ 25 مئی 2016 12:29

کراچی ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) انسداد منشیات کی عدالت نے چرس برآمدگی کیس میں دو مجرموں کو جیل بھیج دیا۔ مجرم جمال ناصر اور مومن خان کو گزشتہ سال اے این ایف نے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی تھی۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرموں کو 15 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا اور مجرموں پر 13، 13 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ بدھ کے روز ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اقبال جرم پر مومن خان کی سزا میں تین ماہ کی کمی کر دی گئی ہے۔