پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نااہل قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 12:29

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نااہل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے حسن نوازنا اہل قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 162میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے کے جرم اور غلط بیانی کرنے پر نااہل قرار دیا تھا ۔ رائے حسن نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ جہاں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے رائے حسن نواز کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔