محکمہ ہائی وے کی عدم توجہی کے باعث اٹھارہ ہزاری میں بھکر اور خوشاب روڈ پر المناک حادثات معمول بن گئے۔

گزشتہ چار روز کے دوران جان لیوا ٹریفک حادثات میں بائیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پنتیس افرادشدید زخمی ہوئے۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 12:14

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) محکمہ ہائی وے کی عدم توجہی کے باعث جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں خوشاب روڈ پرحادثات معمول بن گئے۔ اٹھارہ ہزاری میں بھکر اورخوشاب روڈ پرگزشتہ چار روز کے دوران ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق جبکہ پنتیس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے مصروف ترین ہائی ویز پر ریفیلکٹزر اورروڈ سائیڈ سیفیٹی مرر نہ ہو نے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد اپنے قیمیتی جسمانی اعضاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان خونی سڑکوں کی توسیع کے لیے نہ تو کوئی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی سپیڈ بریکر زکا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

بین الاصوبائی رابطے کی حامل ان سنگل اور تنگ سڑکوں میں ایک بڑی گاڑی دوسری بڑی گاڑی کو کراس کرتے ہوئے یا تو حادثہ کا شکار ہو جاتی ہے یا پھر ریت کے ٹیلوں میں الٹ جاتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں ہوا چلنے سے سڑکوں پر ریت کے ٹیلے بن جاتے ہیں جسکی وجہ سے سڑک تنگ ہو جاتی ہے مگر متعلقہ انتظامیہ کے جانب سے ان ٹیلوں کو ختم کرنے کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جاتے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :