اٹھارہ ہزاری:خو د کشی یا قتل ؟تھا نہ اٹھا رہ ہزا ری پو لیس معمہ حل کر نے میں مصر وف تفتیش

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 12:08

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء)جھنگ کی تحصیل اٹھا رہ ہزا ری کے نوا حی علا قہ فرو زیا ں کے رہا ئشی تیس سا لہ نو جوان طا ہر کے ور ثا ء نے تھا نہ اٹھا رہ ہزا ری میں الزا م لگا تے ہو ئے ا یف آ ئی آ ردرج کرا ئی ہے اسی علا قہ کے رہا ئشی 35سالہ نو جو ان مد ثر اور اسکے بھا ئی نے طا ہر کو زہر دی ہے جس کو طبیعت خراب ہو نے پر ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل گیا جہاں اس کوبچا نے کیلئے طبی امداد دی گئی تا ہم وہ بچ نہ سکا۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ او تھا نہ اٹھا رہ ہزا ری مہر محمد ریاض نے تفتیش کیلئے فو ری طو رکار وا ئی کر تے ہو ئے مد ثر کو ر یڈ کر کے تحو یل میں لے لیا ہے ،پو لیس کے مطا بق ابتد ائی طو ر پر مد ثر نے ا پنے اوپر لگنے وا لے الزا م سے انکا ر کیا ہے اوریہ با ت بھی سا منے آئی ہے کہ ان دونوں افراد میں ر قم کے لین دین کا تنا ز ع بھی مو جو د ہے۔