پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ امریکی ڈرﺅن حملے نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ امریکی ڈرﺅن حملے نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جو ملک وزیرخارجہ کے بغیر‘ خارجہ پالیسی چلا رہا ہو اور اس کے وزیراعظم باربار نیم امریکی دورے کر کے سمجھتے ہوں کہ وہ ایک کل وقتی وزیرخارجہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں‘ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی تشکیل دینے اور چلانے کے لئے کوئی ذمہ دار شخصیت موجود نہیں۔

کہیں وزیراعظم اسے ترتیب دے رہے ہوتے ہیں‘کہیں جناب سرتاج عزیز متحرک نظر آتے ہیں اور کبھی طارق فاطمی امور خارجہ کی دیکھ بھال کرتے دکھائی دیتے ہیں ہمارے پچھلے تین سال کسی خارجہ پالیسی کے بغیر گزرے۔ بدقسمتی سے انہی تین سالوں میں ہمارے خطے میں بنیادی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں۔ ایسے حالات میں ملک کو ٹھوس خارجہ پالیسی کی ضرورت تھی۔ جو موجودہ حکومت دینے میں بُری طرح ناکام رہی ہے۔