Live Updates

لاہور کی سیشن عدالت نے اورنج ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاءکو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت نامعلوم حکومتی وزراءاورافسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 مئی 2016 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر سلیم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارعبداللہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اورنج ٹرین منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے,,,عدالت عالیہ نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں کے اردگرد حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب اور رانا ثناءاللہ نے اورنج ٹرین منصوبے پر حکم امتناعی کی رنجش میں آ کر درخواست گزار کو مختلف ذرائع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے فریقین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ پرانی انارکلی سے رجوع کر رکھا ہے مگر اسکے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا لہذا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا جائے،جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت چار جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات