وزیر اعظم میاں نواز شریف کا سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے اور طبی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 مئی 2016 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) یہ درخواست بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قومی خزانے کی رقم خرچ کر کے طبی معائنے کے لئے مسلسل غیرضروری بیرونی دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے بیرونی دوروں کی وجہ سے وزیر اعظم آفس کے امور التواءکا شکار ہو رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں وزیر اعظم کی جانب سے علاج نہ کرانے کے باعث ان ہسپتالوں کی حالت زار قابل رحم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے اور طبی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔