چمن : ملا اختر منصور کی گذشتہ رات تدفین کر دی گئی ۔ طالبان شوریٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 12:00

چمن : ملا اختر منصور کی گذشتہ رات تدفین کر دی گئی ۔ طالبان شوریٰ

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : طالبان شوریٰ نے ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں مارے جانے والی ولی محمد طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہی تھے۔

(جاری ہے)

ملا اختر منصور کو نوشکی اور قندھار کے درمیان سرحدی علاقہ میں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان شوریٰ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی لاش گذشتہ روز افغانستان منتقل کی گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ رات اسپین بولدک کے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا۔ طالبان شوریٰ نے مزید بتایا کہ افغانستان سمیت مختلف ممالک میں آج سے تین روزہ رسم فاتحہ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :