لاہور ہائیکورٹ نے متوقع مئیر لاہور اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے اور نااہلی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 مئی 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارزبیر خان نیازی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ اورلوکل گونمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ،،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گونرز کے چئیرمین ہونے کی حیثیت سے دو سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں اس کے باوجود خواجہ احمد حسان غیر قانونی طور پرسرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔

خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ احمد حسان نے استعفی دینے کے بعد کسی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں کی.انہوں نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جائے. جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :