لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت سے متعلق متفرق پٹٰشن سماعت کے لئے منظور کر لی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 مئی 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نےکہاکہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں کیا، لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے، اور پاناما لیکس معاملے کی انکوائری نیب سے کرائی جائے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے اور کیس کی جلد سماعت بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے درخواست کی جلد سماعت سے متعلق متفرق پٹٰشن سماعت کے لئے منظور کر لی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو آٹھ جون کو مین کیس عدالت کے روبرو پیش کرنے کرنے کی ہدائت کر دی۔