جدہ:نرس کو ہراساں کرنے پر ڈاکٹر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا

بدھ 25 مئی 2016 11:40

جدہ:نرس کو ہراساں کرنے پر ڈاکٹر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : سعودی ڈاکٹر کو نرس کا نقاب اتارنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ڈاکٹر نے مبیعنہ طور پر اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون نرس کا نقاب اتارا تھا۔ جس پر متعلقہ نرس نے پولیس اسٹیشن میں درخاست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے سعودی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ نرس نے پولیس کے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈاکٹر نے اس کو ہراساں کیا تھا ۔ اس نے ڈاکٹر کو مبعینہ طور پر تولیے سے اپنے جوتے صاف کرنے کی کو شش کی تھی۔ جس سے منع کرنے پر وہ نرس پر غصہ ہوا۔ اور اسکا نقاب بھی اتارا اور بال کھنیچے۔ مزکورہ ڈاکٹر کو نر س کا نقاب اتارنے اور بال کھنچنے پر مقدمے کا سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :