دہلی کے بازاروں میں‌ پی ایچ ڈی کے مقالے (تھیسس) سرعام فروخت ہونے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 11:39

دہلی کے بازاروں میں‌ پی ایچ ڈی کے مقالے (تھیسس) سرعام فروخت ہونے لگے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : دہلی کے بازاروں میں پی ایچ ڈی کے مقالے (تھیسس) سرعام فروخت ہونے لگے۔ مقالوں کی سر عام فروخت کا بندو بست جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، دہلی یونیورسٹی اور جامعہ میلیا اسلامیہ کے طلبا کے لیے کیا گیا ہے۔اصل مقاملے کی مالیت 30 ہزار سے 60 ہزار کے مابین جبکہ نقل پر مشتمل مقالے کی قیمت اس سے کم ہے۔

(جاری ہے)

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ مقالے اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ان کے طلبا نے لکھے ہیں۔

اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی مذکورہ یونیورسٹیوں کے طلبا کی پی ایچ ڈی ڈگریوں پر بھی کئی شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔ اگرچہ تمام طلبا اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہوں گے لیکن بازار میں برائے فروخت مقالے حاصل کرنے والے چند طلبا کی وجہ سے تمام طلبا کی ڈگری شک کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :