ڈاکٹرعمران فاروق کیس : انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوٹر کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 11:25

ڈاکٹرعمران فاروق کیس : انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوٹر کا نوٹیفیکیشن ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے بغیر سماعت ملتوی کر دی ، ملزمان خالد شمیم ، معظم علی ، محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جون تک توسیع کر دی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔

(جاری ہے)

ملزم خالد شمیم کے وکیل کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بطور پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ عدالت نے استغاثہ کے وکیل کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6 جون تک ملتوی کر دی۔ ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جون تک توسیع کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاءکی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر بحث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :