پاکستان کی 30کروڑ ڈالر امداد کے لیے شرائط مزید سخت کرنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 11:25

پاکستان کی 30کروڑ ڈالر امداد کے لیے شرائط مزید سخت کرنے کا بل امریکی ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) پاکستان کی 30کروڑ ڈالر امداد کے لیے شرائط مزید سخت کرنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔بل میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ کانگریس کے سامنے پیش ہو کر ارکان کو قائل کریں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف قابل ذکر کارروائی کررہا ہے تاکہ پاکستان کی امداد منظور کی جاسکے۔

(جاری ہے)

سینٹ میں پیش کیے جانے والے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی امداد ملنی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کو امداد کی شرائط میں پینٹاگون کی طرف سے پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرنا شامل تھا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایوان نمائندگان نے بھی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی فراہمی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کا بل منظور کیا تھا، جبکہ اس بل میں شکیل آفریدی کی رہائی پر بھی زور دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :