کابل میں خود کش دھماکہ ۔ 10 افراد جاں‌بحق ، افغان حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 11:23

کابل میں خود کش دھماکہ ۔ 10 افراد جاں‌بحق ، افغان حکام

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا، خود کش بمبار نے خود کو ایک گاڑی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی وزیر داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ خود کش بمبار پیدل تھا جس نے گاڑی کے قریب آتے ہی اپنی دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ کو اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے مغربی حصہ میں صبح کے وقت ہوا۔ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد میں کورٹ کے افراد سمیت عام شہری بھی شامل تھے۔ تاہم کسی نے تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ یہ دھماکہ افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت اور افغان طالبان کی جانب سے نئے امیر کے اعلان کے بعد ہوا۔

متعلقہ عنوان :