گھوٹکی شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 11:23

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) گھوٹکی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچوبنڈی اور کھمبڑا کے علاقے سے گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :