لاہور، اے ٹی ایم ڈیٹا چراکر رقوم نکلوانے والا گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 11:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) لاہور میں ایف آئی اے نے خفیہ کیمروں اور ڈیوائسز کی مدد سے شہریوں کا اے ٹی ایم ڈیٹا چرا کر رقوم نکلوانے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈیٹا چرانے والے ملزم عرفان کو خفیہ اطلاع پر ٹھوکرنیاز بیگ میں ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ پر چھاپہ مار کر پکڑا گیا ،ملزموں کا گروہ شہریوں کا اے ٹی ایم ڈیٹا چرا نے کے بعد اس کی مدد سے رقوم نکلواتا تھا،ملزم شناخت سے بچنے کے لیے واردات کے دوران چہرے پر ماسک اور سر پر ٹوپی پہنتا۔

گرفتار ملزم عرفان نے اعتراف کیا کہ وہ اے ٹی ایم مشین پر اسکینرڈیوائس اور خفیہ کیمرے کی مدد سے لوگوں کا ڈیٹا چراتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اورجلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :