کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

بدھ 25 مئی 2016 11:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زخمی ہونے والا زخمی اہلکار نے دورانِ علاج دم توڑدیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈاکووٴں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا، مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

دوسری جانب فائرنگ کیواقعے میں مبینہ ٹاوٴن تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 2 روڑ پر فائرنگ کے نیتجے میں داوٴد اور شمشیر نامی دو شہری زخمی ہوئے ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث اہل علاقہ حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکے۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چھ خول ضبط کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لیب بھیج دیے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور کھوکھرا پار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز عزیزآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری نیئر دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :