پرویز مشرف کواشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) عبدالرشید غازی کیس میں سابق صدر جنرل مشرف کواشتہاری قرار دینے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم حاضری سے مسلسل راہ فرار اختیار کررہا ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے فیصلہ تحریر کیا جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف کے ضامن بتائیں کہ کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کرلی جائے، عدالت پہلے ہی حاضری سے استثناکی درخواست مسترد کرچکی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مسلسل حاضری سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :