پشاور میں امن دشمنوں کی فائرنگ ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسر سمیت تین اہلکار شہید

بدھ 25 مئی 2016 11:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) پشاور میں امن دشمنوں کی فائرنگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسر سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پتنگ چوک کے مقام پر فقیر آباد پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

یف سی آفیسر امیر بادشاہ لال دین کالونی میں واقع اپنے گھر سے ایف سی ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ اس دوران مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں افسر سمیت تین شہید ہوگئے جن میں محافظ اور ڈرائیور شامل تھے ۔ پولیس اہلکار کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کا عمل شروع کیا ۔ خیال رہے کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول قبائلی علاقوں میں گذشتہ دو مہینوں سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :