پانامہ لیکس؛ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 11:14

پانامہ لیکس؛ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : پانامہ لیکس پر تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ کمیٹی مجموعی طور پر 12 افراد پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا تناسب برابر رکھا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس میں کمیٹی پانامہ پیپرز، آف شور کمپنیوں، فنڈز کی منتقلی، کک بیکس اور قرضوں کی معافی پر ٹی او آرز بنائے گی۔ پانامہ لیکس پر تیار کردہ پارلیمانی کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :