ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 23:03

ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کے حکم پر تحصیلدار رفیق ترین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تحصیلدار نے 2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کیلیے اسکی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔