چینی حکام بلوچستان اورگوادرکی ترقی وخوشحالی پر توجہ دیں، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی

منگل 24 مئی 2016 22:50

بیجنگ/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرمیر کبیراحمدمحمدشہی نے گزشتہ روز بیجنگ میں سینیٹ کی کمیٹی برائے پاک چائنا اقتصادی راہداری سی پیک کے ہمراہ چین کے وزراء اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں بیجنگ سے ٹیلی فون پر ”آن لائن“ سے گفتگوکرتے ہوئے میرکبیرمحمدشہی نے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ میں نے چینی حکام سے کہاکہ وہ بلوچستان خصوصاًگوادر کی ترقی اورخوشحالی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ سی پیک منصوبے میں گوادر کومرکزی حیثیت حاصل ہے اس لیے منصوبے کے فوائد سب سے پہلے اورزیادہ بلوچستان اورگوادر کے عوام کو ملنے چاہیے جس کیلئے مغربی روٹ کوبھی اہمیت دیتے ہوئے اس کی تعمیر کاکام شروع کیاجائے جب تک گوادر کو زمینی راستے سے نہیں جوڑا جاسکتااس وقت کے اس کے ثمرات حاصل نہیں کیے جاسکتے بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے بلوچستان میں انڈسٹریز پارک اور فری ٹریڈ زونز قائم کیے جائیں تو اس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا جس طرح چائنا اپنے کم ترقی یافتہ صوبوں کو ترقی دینا چاہتے ہے اسی طرح بلوچستان بھی پاکستان کاسب سے پسماندہ صوبہ ہے وہاں بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ انتہاپسندی ‘بے روزگاری کاخاتمہ ہو سی پیک منصوبے کے ذریعے طویل المدت اور کثیر مقاصد منصوبوں میں بلوچستان کوخصوصی اہمیت دی جائے ہم چین کی دوستی کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس پر چینی وزراء اور اعلیٰ حکام نے سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی کی تجاویز کو سراہتے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :