سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظو ر کر لی

منگل 24 مئی 2016 22:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظو ر کر لی ، صدر گوہراﷲ نے نیب وارنٹ معطل کرنے کی درخواست دائر کی ہے ، ضمانت منظو رہونے کے بعد صدر گوہراﷲ نے بتایا کہ حیسکو نے ان کی ملز پر واجبات کی وصولی کیلئے نیب کو جعلی سرٹیفیکٹ فراہم کیا جبکہ ملز انتظامیہ اور حیسکو کا کیس نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں الیکٹریکل انسپکٹر کے روبرو زیر سما عت ہے، نیب کے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرچھاپے کے حوالے سے صدر گوہراﷲ نے کہا کہ اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد حیسکو اور نیب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :