کراچی میں شدید گرمی لیموں کی قیمت میں اضافہ ،آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کمی

منگل 24 مئی 2016 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) شہر میں شدید گرمی کی شدت بڑھتے ہیں لیموں کی قیمت میں اضافہ ہوگیاتاہم آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پھلوں کا بادشاہ آم تاھال اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیلئے لایا نہیں جاسکا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر آموں کی بہترین اقسام مارکیٹ میں چھا جائے گی۔مقامی مارکیٹ میں لیموں 60 روپے کلو مہنگا ہوگیا،صرف ایک ماہ کے دوران لیموں کی قیمت 100 روپے اضافے سے 300 روپے تک جا پہنچی ہے، لیموں کے استعمال کے بڑھنے کی بڑی وجہ کا گرمی کے موسم میں مشروبات میں اسکااستعمال کیا جانا اور سکنجبین بناکر استعمال کرنا ہے۔مارکیٹ میں آلو اور پیاز 5 روپے کلو سستے ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :