کسی کاباپ بھی نوازشریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا،اسفند یار ولی

مائنس وان فارمولانہیں چلے گا،انگوراڈہ افغانستان کاحصہ تھاواپسی اچھااقدام ہے، مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کااتحادنہیں توڑسکتے ،صدارتی نظام نے ایک بارملک کودولخت کیا دوبارہ مزیدٹکڑے ہوں گے،سربراہ اے این پی کی نجی ٹی کو انٹرویو میں گفتگو

منگل 24 مئی 2016 22:38

کسی کاباپ بھی نوازشریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا،اسفند یار ولی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ کسی کاباپ بھی نوازشریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا، مائنس وان فارمولانہیں چلے گا،انگوراڈہ افغانستان کاحصہ تھاواپسی اچھااقدام ہے ،مولانافضل الرحمن اپوزیشن کااتحادنہیں توڑسکتے، جمہوری نظام سے نکلناپاکستان کی تباہی کے مترادف ہوگا،صدارتی نظام نے ایک بارملک کودولخت کیادوبارہ آیاتوملک کے مزیدٹکڑے ہوں گے۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن میری تیمارداری کیلئے آئے تھے ،مجھے انہوں نے لندن جانے کے بارے میں نہیں بتایا،میرے لندن جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ خواہشات کسی کی کچھ بھی ہوسکتی ہیں ،اس پرقدغن نہیں لگائی جاسکتی لیکن مولانافضل الرحمن اپوزیشن کااتحاداب نہیں توڑسکتے،اب توٹی اوآرکیلئے پارلیمانی کمیٹی بھی بن چکی ہے اب توڑپھوڑکی گنجائش بھی نہیں اوریہ ٹھیک بھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جوشخص ایک سال پہلے مجھے مردہ سانپ کہتاتھاوہ آج میرے پاس خودآیاہے ۔انہوں نے کہاکہ الزامات کی سیاست ہماری بدقسمتی ہے، محض الزام کی بنیادپرکسی کوسزانہیں دی جاسکتی جب تک کہ اس کاجرم ثابت نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جب تک نوازشریف مجرم ثابت نہیں ہوتے کسی کاباپ بھی اس سے استعفیٰ نہیں لے سکتا،کرپشن کے خلاف آج جومارچ کررہے ہیں افغان جہادکے دوران انہوں نے کتناپیسہ کمایا۔

ہم اپوزیشن کاحصہ نہیں ہیں لیکن ہمارے اپنے مسائل اوراپنانقطہ نظرہے اورہم اپنے سٹینڈپرآگے چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس ولی خان کی وراثت ہے،75ایکڑملنے والی زمین کے علاوہ کچھ نہیں اگرمیرے ،میری بیوی اوربیٹے کے نام کچھ بھی نکلے توپھانسی چڑھنے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی ساری جماعتوں کاسیاسی اتحادنہیں ہے ،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کاکردارمل کراداکررہے ہیں لیکن سیاست میں نے اپنی کرنی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ سرکاری افسرکئی دنوں سے دھرنادیئے بیٹھے ہیں، جوپہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں مائنس ون فارمولانہیں چلتا،ہمارانقطہ نظریہ ہے کہ پہلے نوازشریف کومجرم ثابت کروپھراسے سزادو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وفاقی جمہوری نظام سے نکلتاہے تویہ تباہی ہوگی ۔پاکستانی آئین اورتاریخ میں پارلیمانی نظام ہے ،صدارتی نظام ایک بارآیاتوملک دولخت ہواپھرآیاتوملک کے مزیدٹکڑے ہوں گے