Live Updates

سندھ ریٍزرو پولیس کے ٹریننگ یافتہ اہلکاروں کی برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، حلیم عادل شیخ کی شرکت

عام آدمی حکومتی پالیسیوں سے تنگ آچکا ہے ، ملازمین سخت گرمی میں احتجاج کر رہے ہیں حکومت کا یہ رویہ برداشت نہیں کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماکی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کردیا ہے حکومت کے ستائے ہوئے لوگ بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں لوگ روٹی کپڑے اور مکان کے لیے پریشان ہیں حکمران عوام کا پئسہ لوٹ کر اپنے گھر اور پیٹ بھر رہے ہیں نوکریاں بیچی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں جب انکوائری کا ٹائم آتا ہے تو نقصان ان غریبوں کا ہوتا ہے۔

وہ منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر سندھ رزرو پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ رزرو پولیس کے 1700سے زائد کراچی حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر علائقوں کے جوانوں نے 2012میں ٹریننگ سمیت سمورے کورس مکمل کیئے جس کے بعد انہوں نے پانچ سال تک مختلف علائقوں میں ڈیوٹیاں بھی کی پانچ سال کے بعد انہیں یہ کہہ کر فارغ کردیا گیا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے ان میں سے کئی جوان شہید بھی ہوچکے ہیں ان کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں مگر حکمران کسی بھی بات کی طرف دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ صرف اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہر فورم پر ان کا ساتھ دیں گے اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کے وہ اس معاملے پر نوٹس لیں اور متاثرہ افراد کو انصاف مہیا کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات