الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کر دیا

منگل 24 مئی 2016 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں ٹاؤن کمیٹیز ، میونسپل کمیٹیز ، ڈسٹرکٹ کونسلز ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیلئے لوکل کونسلز کے چیئرمین /وائس چیئرمین اور میئر /ڈپٹی میئر کی نشستوں پر انتخابات کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کر دیا ہے، ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد ا عجاز انور چوہان کو ڈی آر او حیدرآباد ، سینیئر ڈائریکٹر ( لینڈ ) ایچ ایم سی قمر الدین شیخ کو حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیلئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حیدرآباد غلام مرتضیٰ میمن کو میونسپل کمیٹی قاسم آباد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حیدرآباد شکیل احمد ابڑو کو ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد ( دیہی) سید عنایت علی شاہ کو میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام اور ٹاؤن کمیٹی ہوسڑی کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔