فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ملاقات کی تردید

آصف علی زردری دوست ہیں معلوم نہیں وہ لندن میں ہیں یا دبئی میں،فضل الرحمان

منگل 24 مئی 2016 22:17

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زردری ان کے دوست ہیں معلوم نہیں وہ لندن میں ہیں یا دبئی میں ہیں سیاسی راہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں مشن نہیں نواز زرداری ملاقات ہونی چاہیے پانامہ پوری دنیا کیلئے ہے مگر بھونچال پاکستان میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ آکر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنا میرا مشن نہیں ہے۔ آصف علی زرداری میرے دوست ہیں ان سے میرے ذاتی تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے مجھے معلوم نہیں ہے کہ سابق صدر زرداری یہاں لندن میں ہیں یا دبئی میں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس آنے سے پہلے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی دولت نہیں تھی پانامہ لیکس پر کمیٹی بننا مثبت پیس رفت ہے برطانیہ میں آصف علی زرداری ‘ نواز شریف اور میری موجودگی ایک اتفاق ہے ن لیگ کی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے اس سے اداروں کو استحکام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال پر گھنٹوں بات ہوسکتی ہے پاکستان جاکر اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔ کوئٹہ واقعہ سے متعلق خبروں کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے۔