لاہورہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 4 مجرموں کو عمرقید سے بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا

منگل 24 مئی 2016 22:17

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے چار مجرموں کو عمرقید سے بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورْکنی بنچ نے زاہد کامران، متولی خان، افضل اور عرفان کی عمر قید کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، چودھری عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ثبوت کے بغیر چاروں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی،مغوی سلمان یوسف اور مجرم زاہد کامران کی بیٹی شمائلہ کے درمیان دوستی تھی ،رشتہ کے تنازع پر زاہد کامران اور اس کے رشتہ داروں کو مقدمے میں پھنسانے کیلئے جھوٹی کہانی بنائی گئی، ٹرائل کورٹ میں بھی اس نقطے کو اٹھایا گیا لیکن ٹرائل کورٹ گوجرانوالہ نے مجرموں کو سزا سنا دی، پراسیکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مجرموں کو موقع سے گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرایا، جس پر بنچ نے دلائل سننے کے بعد چاروں مجرموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :