آنے والے دو سے تین مہینے ملک کے لئے نہایت اہم ہیں ، ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ،حکمران قومی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں، ،جھرلو الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں کے بڑے بڑے محلات ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو عوامی تحریک ڈالرز،پونڈزواپس لے کر ملکی خزانے میں جمع کروائے گی،ڈاکٹر ایس ایم ضمیر
منگل 24 مئی 2016 22:08
اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چارمہینے ملک کے لئے نہایت اہم ہیں،ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،ملکی استحکام،خود مختاری داؤ پر لگی ہوئی ہے،حکمران قومی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں ،جھرلو الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والے حکمران بڑے بڑے محلات میں ،ائر کنڈیشن،لگژری گاڑیوں میں عیش و عشرت کی زندگی گزاررہے ہیں اور ان کوووٹ دے کراقتدار پر پہنچانے والے عوام کے لئے مہنگائی ،بے روزگاری،غربت اور لوڈ شیڈنگ کی چکی میں پس رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بڑے قومی لیڈر ہیں ،میراان کے ساتھ مکمل رابطہ ہے ۔
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ،مصطفی خان،غلام علی خان،انصار ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پرپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے کارکنان نے ظالم نظام کو چیلنج کرتے ہوئے 17جون 2014 ء کے دن 14 شہادتیں قبول کیں اور 85 سے زائد زخمی ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں قید و بند کی سختیاں جھیل رہے ہیں، اوردہشتگردی کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، اپنے قائد کے حکم پر کرپٹ نظام اور کرپشن کے خلاف17جون کو ایک بار پھرجمع ہوکر تاریخ رقم کر دیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.