کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا ، مائنس ون فارمولا نہیں چلے گا ، نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل کو روک دیا ہے، دنیا کو یہ پیغام دینے کے لئے ملا منصور کو قتل کیا گیا کہ صرف پاکستان ہی نہیں ایران بھی افغان طالبان کو پناہ دیتا ہے ،وفاقی جمہوری نظام پاکستان سے نکلتا ہے تو یہ پاکستان کی تباہی کی پہلی نشانی ہو گی،، انگور اڈہ افغانستان کا حصہ تھا اس کی واپسی اچھا اقدام ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا ٹی وی چینل کو انٹرویو

منگل 24 مئی 2016 22:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا ، مائنس ون فارمولا نہیں چلے گا ، آصف زرداری سے میرا بھی رابطہ ہے ، انگور اڈہ افغانستان کا حصہ تھا واپس دے دیا اچھا اقدام ہے ، نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل کو روک دیا ہے، دنیا کو یہ پیغام دینے کے لئے ملا منصور کو قتل کیا گیا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران بھی افغان طالبان کو پناہ دیتا ہے،صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ،وفاقی جمہوری نظام پاکستان سے نکلتا ہے تو یہ پاکستان کی تباہی کی پہلی نشانی ہو گی، ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے انہوں کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کا اتحاد نہیں توڑ سکتے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری سے میرا بھی رابطہ ہے ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا اور مانئس ون فارمولا نہیں چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انگور اڈہ افغانستان کا حصہ تھا واپسی اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل کو روک دیا ہے۔

فضل الرحمان میرے پاس تیمار داری کے لئے آئے تھے ۔ انہوں نے لندن جانے کا ذکر نہیں کیا ۔ میرے لئے یہی کافی ہے ہمیں جو مردہ سانپ کہتا تھا آج چل کر خود لینے کے لئے آیا ۔ میرے لندن جانے کی خبر غلط ہے ۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ آصف زرداری سے فون پر رابطہ ہوتا رہتا ہے انہوں نے میری تیمارداری کے لئے بھی فون کیا تھا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ الزامات کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا ٹھیک نہیں جب جرم ثابت ہو جائے تو سب سے پہلے ہم مجرموں کو گلے سے پکڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ٹی او آرز میں کچھ سمجھوتے بھی ہونگے ۔ سرباہ آے این پی نے کہا کہ قرضے معاف کرانا بھی کرپشن ہے سب سے زیادہ کرپشن افغان جہاد کے وقت ہوئی ۔ آج کرپشن کے خلاف مارچ کرنے والی جماعت اسلامی نے افغان جہاں میں سب سے زیادہ کرپشن کی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایک وزیر کی انکوائری کے دوسرے وزیرکے حوالے کر دی گئی ۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ اپوزیشن کا حصہ ہیں مگر کسی جماعت سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی جمہوری نظام پاکستان سے نکلتا ہے تو یہ پاکستان کی تباہی کی پہلی نشانی ہو گی ۔ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ صدارتی نظام پہلے ایک بار ہم لوگ دیکھ چکے ہیں اسی کی وجہ سے پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے ۔ اب اگر دوبارہ یہ نظام آگیا تو دو نہیں تین چار یا پتہ نہیں کتنے ٹکڑوں میں ہمارا پاکستان بٹ جائے گا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دینے کے لئے ملا منصور کو قتل کیا گیا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران بھی افغان طالبان کو پناہ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ڈرون حملے کے واقع پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے