پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب ، صدرممنون حسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، کیک کاٹا

تقریب میں وفاقی وزراء کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی بھی شرکت تقریب میں پاکستان اور چین کے ملی نغمے پیش ، شرکاء نے خوب داد دی

منگل 24 مئی 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے۔ صدر نے پاک چین دوستی کے 65 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا جبکہ تقریب میں وفاقی وزراء کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے ملی نغمے بھی پیش کئے گئے اور شرکاء نے ان ملی نغموں پر خوب داد دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ‘ چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان ‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ‘ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سابق گورنر سردار لطیف خان کھوسہ‘ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم ‘ جے یو آئی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود‘ وزیر اعظم کے معا ون خصوصی طارق فاطمی ‘ سینٹ کی خارجہ امو رکمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق ‘ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ‘ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سلیم ضیاء‘پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل فاروق احمد بٹ‘ پاکستان نیوی‘ مسلح افواج کے سینئر حکام کے علا وہ سینئر اخبار نویسوں اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر نے کیک بھی کاٹا جبکہ ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :