اسد عمر انجانے میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پیشن گوئی کر بیٹھے

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 21:43

اسد عمر انجانے میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پیشن گوئی کر بیٹھے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) اسد عمر انجانے میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پیشن گوئی کر بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسد عمر خطاب کرتے ہوئے انجانے میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پیشن گوئی کر گئے۔

اسد عمر کی خطاب کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ 3، 4 برس بعد بھی اسحاق ڈار جب وزیر خزانہ ہوں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی معیاد 2 برس بعد ختم ہو رہی ہے۔ اس تمام صورتحال میں وزیر خزانہ نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسد عمر کو ان کی آئندہ حکومت کی پیشن گوئی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :